ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوبل انعام کی تمام رقم عطیہ کر دوں گا: صدر خوآن مانوئل سانتوس

نوبل انعام کی تمام رقم عطیہ کر دوں گا: صدر خوآن مانوئل سانتوس

Mon, 10 Oct 2016 16:05:49    S.O. News Service

بگوٹا،10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کولمبیا کے صدر خوآن مانوئل سانتوس نے امن کے نوبل انعام کے ساتھ آئندہ ملنے والی ساری رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سانتوس کے بقول انہیں ملنے والے تقریباً آٹھ لاکھ بیس ہزار یورو عشروں تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ صدر سانتوس کو ابھی گزشتہ ہفتے ہی کولمبیا میں فارک باغیوں کے ساتھ امن معاہدے کی کوششوں کے اعتراف میں اس سال کا امن کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ کولمبیا کے صدر گزشتہ کئی برسوں سے اس تنازعے کو حل کرنے کی کوششوں میں تھے۔ اندازہ ہے کہ اس تنازعے میں دو لاکھ سے زائد انسان ہلاک ہوئے۔


Share: